Similar articles
پھل سے لدے پودے سے خود اپنی پسند کا پھل اُتار کر کھانے کا مزا تو وہی جانتا ہے جو اِس عمل سے گذرا ہو۔ اِس عمل سے شناسائی کیلئے ہم بھی Cowney's Strawberry and Apple Farm کی طرف پچھلے پہر چل دئیے۔ اِس سفر میں رنگینی پیدا کرنے کے لیے Brampton سے احمد شہزاد کو اُس کے اپارٹمنٹ سے لیا۔ آگے جو گاڑی مین روڈ پر ڈالی تو دائیں بائیں زرعی اراضی کا دَور دَورہ نظر آیا۔ یہاں سب سے بڑی فصل مکئی ہے، ہری بھری درمیانی قد کی فصلیں ایک دلفریب منظر پیش کرنے لگیں۔ یہ دو بڑے Plants بڑی چمنیاں سر پر سجائے جو دائیں طرف گذر گئے، یہ غالباً Maize Products کے ہی پراسیسنگ پلانٹ ہونگے۔ دوسری فصل جو خیال کی گئی وہ چقندر کی فصل ہوگی۔ اِس سے بھی ایک وسیع علاقہ میں کاشت کی گئی ہے۔ لو جناب آگیا Cowney's Farm …… ہر آنے والے کو ایک بیگ دے دیا جاتا ہے کہ وہ وہاں فارم میں جا کر اپنی پسند کے سیب بھر کر لے آئے اور وہاں جی بھر کر سیب کھائے۔ وہاں پر پہنچنے کے لیے ایک ٹریکٹر ٹرالی تھی جس پر کم و بیش 25 شائقین سوار ہونے کی گنجائش تھی۔ وہاں پہنچ کر اُترنے سے پہلے ”دو ٹین ایجر لڑکیوں“ نے سیب توڑنے کے آداب سے آگاہ کیا۔ وہ یہ کہ سیب کو نیچے کی طرف کھینچ کر توڑا نہیں جاتا بلکہ ایک سائیڈ پر کھینچ کر توڑنا چاہیے۔
Dec 11 2023.